Breaking News

Fawad Chudary Question (Harnews by 1303)



 

فواد چوہدری نے پلازمہ کے ذریعے کورونا مریضوں کی صحتیابی کے دعوؤں پر 

سوال اٹھادیا


خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ  کورونا سے صحت یاب ہونے والے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں، کیوں کہ اس سے وینٹی لیٹر پر موجود کورونا سے شدید متاثر مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔


فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ہی  پلازمہ عطیہ کرنے سےمتعلق بیان پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دعویٰ تحقیق سے ثابت نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی افسران کو اس طرح کے بیانات دینے میں احتیاط کرنی چاہیے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس قسم کے دعوؤں کو دیکھ رہی ہے،کورونا مریض کو پلازمہ لگانے سے صحت یابی کے دعوے غیر مصدقہ ہیں۔


No comments