Harnews by 1303
کورونا وائرس، حکومت نے پنجاب کی بڑی مارکیٹیں
بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کن کن شہروں میں ؟ بڑی خبر
Jun 06, 2020
کورونا وائرس کے
پھیلاﺅ میں تیزی کے باعث حکومت نے اب ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی
مارکیٹں بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری کو ہدایات بھی
جاری کر دی گئیں ہیں ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی
او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ لاہور ، فیصل آباد
اور راولپنڈی میں ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائے گا ، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ
کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں
تشکیل دیدی گئیں ہیں ، انڈسٹریل ایریاز ، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا
جائے گا ۔یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ہیں
جن میں مزید 4688 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد
کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 افراد جان کی
بازی ہار گئے ہیں اور اموات 1770 ہو گئیں ہیں تاہم 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو
کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔سب سے زیادہ مریضکورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اس
وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 32 ہزار 910 ہو چکی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 31
ہزار 104 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ، بلوچستان میں 5 ہزار 224، خیبر پختون خواہ میں
11 ہزار 373 ،اسلام آباد میں 3544، آزاد کشمیر میں 285 اور گلگت بلتستان میں 824
کیسز سامنے آ چکے ہیں
Thanks for updating about what is happing in the world
ReplyDeleteUpdate us with more interesting news
ReplyDelete